(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 118 ہو گئی ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 7 مریض دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 288 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وبا سے متاثر 740 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
واضح رہے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 830 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 118 ہے۔ ملک بھر میں 12لاکھ 89 ہزار 49افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12لاکھ 51 ہزار 101افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باس سے جھگڑا ۔۔ملازمہ نے آئل ڈپو کو آگ لگا دی
ذرائع کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 869، پنجاب 4 لاکھ 43 ہزار 739، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 80 ہزار 661 اور بلوچستان میں 33 ہزار 531 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد ایک لاکھ 8 ہزار 117، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 کیسز جبکہ آزادکشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 606 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلےکے جھٹکے