(ویب ڈیسک)ارجنٹائن کے عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی چوری ہونیوالی گھڑی بھارتی ریاست آسام سے مل گئی جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:باس سے جھگڑا ۔۔ملازمہ نے آئل ڈپو کو آگ لگا دی
تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے 37 سالہ ملزم کو آسام سے گرفتارکرلیا۔ملزم 2016 سے دبئی کی ایک فرم میں کام کررہا تھا، جہاں فٹ بالر میرا ڈونا سے متعلق چیزیں محفوظ تھیں۔ میرا ڈونا کی چوری ہونیوالی گھڑی کی قیمت 26 ہزار ڈالر سے زائدتھی۔ گھڑی کی بیک سائڈ پر فٹ بالر کی تصویر بنی ہوئی تھی ، میراڈونا کی جرسی کے نمبر 10 کے علاوہ ان کے دستخط بھی موجود تھے۔آسام کے وزیراعلی کے مطابق ملزم کو دبئی اور بھارتی پولیس کی مشترکہ کوششوں سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف سیاستدان زوم میٹنگ کے دوران باتھ رو م میں کیمرا بند کرنا بھو ل گیا
میرا ڈونا کی چوری ہونیوالی گھڑی مل گئی۔۔چوربھی پکڑا گیا
Dec 12, 2021 | 10:45:AM