شادی میں خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا.. مخالفین نے ایسا بدلہ لیا کہ دل دہل جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیصل آباد میں منصور آباد کے علاقے محلہ فاروق آباد میں خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے سے منع کرنے پر مخالفین نے شادی کی خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا،ہنستے بستے گھر کو آگ لگادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے سے منع کرنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں مخالفین نے خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جھگڑے کے بعد مخالفین نے شادی والے گھر کو آگ لگادی۔ 14 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا ہے،قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پریکٹیکل کے بہانے نشہ آورمشروب پلا کر17طالبات کیساتھ زیادتی کی کوشش
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےآر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکے سے پہلی ملاقات۔۔ لڑکی23 افرادساتھ لے آئی۔۔پھر کیا ہوا؟