بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ہیکرز کا ایک اور وار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاونٹ ایک بار پھر ہیک ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:میرا ڈونا کی چوری ہونیوالی گھڑی مل گئی۔۔چوربھی پکڑا گیا
تفصیلات کےمطابق نریندر مودی کا ٹویٹر اکاونٹ ایک بار پھر ہیکرز کے ہاتھ آگیا۔ہیکرز نے بٹ کوائن کے حوالے سے ٹویٹ کردی ۔ہیکر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہندوستان نے سرکاری طور پر بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ساتھ ہی ہیکر نےیہ بھی لکھا گیا کہ حکومت نے 500بٹ کوائنز حاصل کرلئے ہیں جسے بھارتی شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ساتھ ہی ایک لنک دیا گیا تھا اور لکھا گیا تھا جلدی کریں کہیں موقع ہاتھ سے چلا نہ جائے ۔
اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مودی کی ٹویٹ کو لیکر طوفان آگیا۔کئی ٹویٹرصارفین نے ٹویٹ کے سکرین شارٹس شیئرز کئے ۔انڈین نیشنل یوتھ کانگریس کے رہنمانے سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’گڈ مارننگ مودی جی، سب ٹھیک تو ہے؟ ’تحسین پونا والا نے بھی کہا، ’کیا عزت مآب پی ایم شری نریندرمودی جی کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کر لیا گیا۔
Good Morning Modi ji,
— Srinivas BV (@srinivasiyc) December 11, 2021
Sab Changa Si?
SS Credit : @AdityaRajKaul pic.twitter.com/0YLVdzmreq
ٹویٹر اکاونٹ ہیک ہونے کے بعد فوراً انتظامیہ کو آگا ہ کیا گیا اور بھارتی وزیراعظم کے اکاونٹ سے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کا ٹوئٹر اکاونٹ اب بحال کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:باس سے جھگڑا ۔۔ملازمہ نے آئل ڈپو کو آگ لگا دی