گوادر ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی مکمل یقین دہانی کرادی ۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ گوادر میں ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سےبھی بات کروں گا، گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے،مایوس نہیں کریں گے۔
میں نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے بالکل جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ٹرالرز کی جانب سے غیرقانونی ماہی گیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2021
خیال رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ماہی گیروں کو سمندر تک رسائی کے علاوہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کو بھی بند کیا جائے۔ غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ بھی مظاہرین کے مطالبات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم مودی کا ٹویٹر اکاونٹ پھر ہیک ہوگیا