انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کو طلب کر لیا

Dec 12, 2021 | 13:12:PM
انتخابی ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کو طلب کر لیا
کیپشن: انتخابی ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کو طلب کر لیا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سےبلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا اور  انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سردار مظہر حسین نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کل صبح ساڑھے 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی آڈیو زیر گردش ہے جس میں آپ ووٹرز کو ترقیاتی منصوبے دینے کا وعدہ کر رہے ہیں، آپ پارٹی امیدواروں کو کہہ رہے ہیں کہ جلد ملٹی ملین منصوبوں کے ٹینڈرز جاری ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   گوادر ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرادی

ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وضاحت کے لیے آپ ذاتی حیثیت میں ضلعی الیکشن کمشنر صوابی کے دفتر آئیں۔

واضح رہےالیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو بھی مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیوز چینلز پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آڈیو گردش میں ہے جو قانون کے تحت کرپٹ پریکٹس اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، پیمرا اسد قیصر کی آڈیو کا فارنزک کرائے اور معاملے پر معلومات 15 دسمبر تک فراہم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:    بھارتی وزیراعظم مودی کا ٹویٹر اکاونٹ پھر ہیک ہوگیا