پولیس انسپکٹر کی 19 سالہ نوجوان سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس انسپکٹر اور اس کے ساتھیوں نے بے ہوشی کی دوا دیکر نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،ورثا کے پہنچنے پر ایس ایچ اور دیگر ملزم فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سہون میں پولیس انسپکٹر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 19 سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوباش کی 13سالہ بچی سے زیادتی۔ظالم نے بعد میں کیا کیا؟
پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں ملزم انسپکٹر پیرالھبچایو اور دیگر 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی کے بیان کے مطابق نوجوان کوچ پر ڈرائیوری کرتا ہے، ملزمان نے نوجوان کو جوس میں نشہ آور دوا دی اور بے ہوشی کی حالت میں عباس ٹالپر کی اوطاق پر لے گئے اور ہوس کا نشانہ بنایا، اور جب جائے وقوعہ پر نوجوان کے ورثاء پہنچے تو ایس ایچ او و دیگر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کا مایا علی سے پسندیدگی کا اظہار۔۔اداکارہ نے کیا ردعمل دیا؟