عزت اہم۔۔اداکار شان نےعمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان برائے مہربانی پاکستان کی ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کریں اور پاکستان میں بھارت کی کوئی فلم ریلیز نہ ہونے دی جائے۔
اداکار شان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں بھارت کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ جس طرح انہوں نے پاکستانی گلوکار وں، فنکاروں، موسیقاروں اور پاکستانی مواد پر پابندی لگا رکھی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ عزت اور مساوات کسی بھی شعبے کا اہم ترین حصہ ہونا چاہیے۔
@ImranKhanPTI pls protect the cultural borders of Pakistan .. no Indian origin film should be released in Pakistan . As india has banned all the Pakistani content including singers artists films and music.. respect and equality must be a pivotal part in any trade.
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) December 11, 2021
شان شاہد کے عمران خان سے مطالبے پر جہاں انہیں سوشل میڈیا صارفین کی حمایت حاصل ہو رہی ہے وہیں ایک صارف نے شان شاہد کے مطالبے پر کڑی تنقید بھی کی ہے۔عرفان امان اللہ نامی صارف نے لکھا کہ کسی بھی مقابلے سے خوفزدہ نہ ہوں، سب سے پہلے اپنا مواد بہتر بنائیں، پاکستان کے علاوہ پوری دنیا بھارتی فلمیں دکھا رہی ہے، 70، 80 اور 90 کی دہائی میں سرکاری ٹی وی چینل نے کس طرح مثال قائم کرتے ہوئے اس وقت صرف اپنے اعلیٰ مواد کی وجہ سے بھارت کے دور درشن کو شکست دی تھی۔
@mshaanshahid Dont be afraid of your competition! Improve your content first. Except Pakistan entire muslim world is showing Indian films. The 70s, 80s and 90s PTV set example how they beat Doordarshan at that time only due to their superior content.
— IRFAN AMANULLAH (@IRFANAMANULLAH6) December 11, 2021
صارف کے ردعمل پراداکار شان شاہد نے لکھا کہ ہم ان کے مقابلے سے نہیں ڈرتے بلکہ انہوں نے خوف میں ہمارے فنکاروں اور مواد پر پابندی لگا دی ہے، میرا نقطہ صرف احترام اور حب الوطنی ہے کیونکہ عزت اور مساوات کسی بھی شعبے کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کا مایا علی سے پسندیدگی کا اظہار۔۔اداکارہ نے کیا ردعمل دیا؟