(24نیوز)لاہور کے علاقےمغلپورہ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسلم کا اپنے بڑے بھائی سے معمولی بات پر جھگڑا ہواتھا،ملزم نے بڑے بھائی کو سینے میں قینچی مار کرجان سے مار دیا،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں،دونوں بھائی منشیات کے عادی تھے۔ لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی میں خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا.. مخالفین نے ایسا بدلہ لیا کہ دل دہل جائے