گائے سونے کی چین نگل گئی۔۔۔مالک نے پھر کیا کیا جانئیے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پوجا کے دوران گائے سونے کی چین نگل گئی،آپریشن کیا تو 20 گرام کی چین 18 گرام کی ہو چکی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ریاست ناٹک کے ایک رہائشی کی گائے پوجا کے دوران سونے کی چین نگل گئی جس کی تلاش کے لیے اہلخانہ کئی روز تک گائے کا گوبر چیک کرتے رہے۔ سری کانتھ پوجا کے بعد جب گائے کے گلے میں ڈالی 20 گرام سونے کی چین اتارنے لگا تو معلوم ہوا کہ چین تو گائے کے گلے میں موجود ہی نہیں جس کے باعث انہیں کافی پریشانی ہوئی اور باڑے میں تلاش کے باوجود چین نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن کی حکومت ملے تو کیا کرینگی۔۔بشری انصاریٰ کا دلچسپ جواب؟
واضح رہے بھارتی شہری کے اہلخانہ کو شک گزرا کے گائے سونے کی چین نگل گئی ہے جس پر وہ تین ہفتے تک گائے کا گوبر چیک کرتے رہے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ گائے کو لے کر جانوروں کے ہسپتال پہنچ گئے۔
جانوروں کے ہسپتال میں جب گائے کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کے سونے کی چین گائے کے پیٹ میں موجود ہے جس پر ڈاکٹر نے گائے کے مالک کی اجازت کے بعد آپریشن کر کے سونے کی چین نکال لی تاہم 20 گرام سونے کی چین اب 18 گرام کی ہو چکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیو ٹیم پر ایک اور حملہ۔۔ اہلکار شہید