کورونا ویکسین کی 2خوراکیں کافی نہیں ۔۔3 خوراکیں لینا ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اومی کرون پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اومی کرون کی شدت کم کرنے کیلئے کورونا ویکسین کی2خوراکیں کافی نہیں بلکہ اس کیلئے 3خوراکیں لینا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں :میرا ڈونا کی چوری ہونیوالی گھڑی مل گئی۔۔چوربھی پکڑا گیا
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی ماہرین صحت نےکورونا وائرس کے ڈیلٹا اور اومی کرون وائرینٹ میں کورونا ویکسین کی 2خوراکوں کو زیادہ موثر نہیں پایا ۔ برطانوی ماہرین نے 600 کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیاجس سے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ ویکسین کی تین خوراکیں لینے والے افراد ’اومیکرون‘ کی شدت سے محفوظ رہتے ہیں اور ایسے افراد میں 75 فیصد علامات ظاہر ہی نہیں ہو پاتیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس 2019 دنیا بھر میں ایک وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے اور آئے روز اپنے وائرینٹ بدل رہا ہے کبھی ڈیلٹا تو کبھی اومی کرون ۔دنیا میں اس وقت اومی کرون بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ۔افریقہ سے شروع ہونیوالا اومی کرون اس دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں پہنچ چکا ہے ۔اس وقت برطانیہ بھی اس کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :اومی کرون خطرناک وائرس۔۔ دیکھنے میں کیسا۔۔؟ تصویر منظر عام پر