(24 نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے پی پی 206 کے ضمنی انتخاب میں پیشگی جیت کا اعلان کردیا.
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے پی پی 206 خانیوال سٹی پارک میں جلسے کا انعقاد کیا جس میں حافظ سعد رضوی نے شرکت کی۔ خانیوال پی پی 206 کے ضمنی انتخاب میں حاجی شیخ محمد اکمل تحریک لبیک کے امیدوار ہیں، غلام غوث رضوی، ظہیرالحسن شاہ بخاری، راؤ وکیل قادری، عابد رضوی، علامہ غلام عباس فیضی، سرور شاہ و دیگر جلسہ میں شریک ہوئے جبکہ جلسہ گاہ میں پاکستان تحریک لبیک کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود رہی۔
یہ بھی پڑھیں: گائے سونے کی چین نگل گئی۔۔۔مالک نے پھر کیا کیا جانئیے؟
سربراہ تحریک لبیک حافظ سعد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن 16 دسمبر کو ہے لیکن آپ ابھی جیت گئے ہو، حکومت نے سر کے بالوں سے لے کر پاو¿ں کے ناخن تک زور لگا لیا کہ لبیک نہ ہو لیکن پھر بھی لبیک ہو رہی ہے۔ہمار ایجنڈا اسلامی، جھنڈا بھی اسلامی اور جھنڈے کا ڈنڈا بھی اسلامی ہے، جیت ہار مقدر ہے لیکن میدان بندے کے پتروں کی طرح لگاو¿، پہلے سب ٹیڑھے کام سیدھے کروا لیں پھر دین بھی تخت پر آ جائے گا۔
سعد رضوی نے مزید کہا آپ نے الیکشن کےدن پر کسی کو کچھ نہیں کہنا لیکن آنکھیں کھلی رکھنی ہیں جبکہ مفتی سرور کا کہنا تھا تحریک لبیک کا ایجنڈا ہے کہ دین تخت پر لانا ہے جس کیلئے الیکشن میں حصہ لینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی 2خوراکیں کافی نہیں ۔۔3 خوراکیں لینا ہوں گی