پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا ۔۔۔کامران اکمل نے اپنا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کامران اکمل کیٹگری میں تنزلی کے باعث پی ایس ایل سیون سے دستبردار ہوگئے۔
کامران اکمل کاکہناہے کہ جب مجھے پلاٹینیم سے گولڈ کیٹگری میں کیا تو تحفظات تھے،زلمی مینجمنٹ نے کہا اگلے سال آپ کی کیٹگری میں ترقی کریں گے،نوجوان کھلاڑیوں کو سلور کیٹگری میں لینا چاہئے،میرا نہیں خیال مجھے اس کیٹگری میں کھیلنا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ سعد رضوی نے الیکشن میں جیت کا اعلان کردیا
ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی نے کہاکہ کامران اکمل سے پہلے بات ہو چکی تھی، نیچے کیٹگری میں اگر پک ہوئے بھی تو پیسے اتنے ہی ملیں گے،ہم کامران اکمل کو بطور مینٹورساتھ لے رہے ہیں ،کامران اکمل اب بھی ہمارے ساتھ ہیں ،کامران اکمل سے ملاقات کریں گے اور منائیں گے۔
پشاور زلمی نے کہاکہ پاکستان اور پاکستان سپرلیگ کیلئے کامران اکمل کی بڑی کامیابیاں ہیں ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیٹگریز بنائیں جوہمارے ہاتھ میں نہیں تھا،کامران اکمل کی اب بھی وہی عزت ہے جو پہلے تھی،کامران اکمل کیلئے رائٹ ٹو میچ بچا کر رکھا،کوئی اور پک کرتا تو آرٹی ایم کا استعمال کرکے واپس لاتے۔
یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کی شادی کی تقریبات۔۔۔مریم نواز کی گانا گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی