ورلڈکپ کب جیتیں گے ؟؟؟رمیز راجہ نے اہم بیان دیدیا

Dec 12, 2021 | 21:17:PM

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہاہے کہ ورلڈکپ تب ہی جیتیں گے جب آسٹریلیا جیسی کنڈیشنز بنائیں گے۔ہائی بریڈپچزز بھی انگلینڈ کی طرز کی یہاں پر لگائی جائیں گی۔
لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی خدمات ضرور ہیں لیکن اب نوجوانوں کو موقع دیا جارہا ہے تاکہ وہ پاکستان کا مستقبل بنیں، جن کھلاڑیوں کی کیٹگری میں تنزلی ہوئی ہے وہ پاکستان کا مستقبل نہیں ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ قذافی سٹیڈیم میں جتنے میچز دیکھے بے کار پچززتھیں،قائداعظم ٹرافی میں پچوں کی صورتحال بہت خراب ہے،پچزز کے اوپر میرا پہلے دن سے فوکس تھا،ڈراپ ان دو پچزز پاکستان میں لے کر آرہے ہیں ،فرنچائز آنرز سے بھی یہی بات ہوتی رہی کہ لیگ کو اوپر لے کر جانا ہے ،ایج کرکٹ انڈر 19 اور ویمن کرکٹ کی لیگز بھی اکتوبر میں متعارف کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ سعد رضوی نے الیکشن میں جیت کا اعلان کردیا
رمیز راجہ نے کہاکہ ورلڈکپ تب ہی جیتیں گے جب آسٹریلیا جیسی کنڈیشنز بنائیں گے،ہائی بریڈپچزز بھی انگلینڈ کی طرز کی یہاں پر لگائی جائیں گی،ان کا کہناتھا کہ لیگز لوکل پلیئرز سے بنتی ہیں غیرملکی تڑکا لگانے کیلئے آتے ہیں ،ہماری لیگ اپنے کھلاڑی سے ہی اوپرجاتی ہے،دنیا کی سب سے بہترین فاسٹ باﺅلنگ لیگ ہے،ہم چاہیں گے ہر فرنچائز کے شہر میں جا کر میچززکھیلیں ،ان کا کہناتھا کہ پی ایس ایل کا ساتواں سیزن ہے اب فیوچر کی طرف بڑھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کی شادی کی تقریبات۔۔۔مریم نواز کی گانا گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

مزیدخبریں