مبینہ آڈیو کا معاملہ۔۔۔سپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن سے بلاوا آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مبینہ آڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ آڈیو میں اسدقیصر نے کارکنوں کو ترقیاتی منصوبوں کا لالچ دیا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ کوشش کریں ہر ولیج کونسل میں اپنا ناظم لائیں جبکہ ڈھائی ارب روپے کے ٹینڈرکرچکے ہیں ،ہر یونین کونسل کو سپیشل پیکیج بھی دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شراب کے ساتھ ویڈیو وائرل
ضلعی الیکشن کمشنر نے اسد قیصر کی مبینہ آڈیو کا نوٹس لے لیا اور سپیکر قومی اسمبلی کو ذاتی طور پر کل الیکشن کمیشن میں طلب کرلیا، نوٹس میں الیکشن کمیشن صوابی میں پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے طیارے میں خوفناک آوازیں۔۔۔مسافر چیخیں مارتے ہوئے نیچے اتر گئے