سردی کی شدت میں اضافہ ، سموگ کا راج بھی برقرار

Dec 12, 2022 | 00:12:AM
سردی, شدت , اضافہ ، سموگ , راج , برقرار
کیپشن: سموگ چھائی ہوئی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں ٹھنڈی ہوا چلنے کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔

لاہورشہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

 لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی میں کمی نہ آ سکی،لاہور سموگ کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آ گیا،شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 219 ریکارڈ ،جوہر ٹاؤن 319، لاہور امریکن سکول 321 ، ڈی ایچ اے فیز آٹھ 222 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ

ڈی ایچ اے فیز ٹو 242 اور کوٹ لکھپت میں 240 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

سموگ اور فضائی آلودگی سے شہری مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے،ماہرین نے سموگ سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔