کراچی والوں کیلئے بری خبر، گیس کا بحران مزید سنگین ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی والوں کیلئے بری خبر ، گیس کا بحران مزید سنگین ہوگیا ،اب ہر وقت گیس نہیں ملے گی ۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا،سوئی سدرن کمپنی کاکہناہے کہ شیڈول کے مطابق کھانے کے اوقات میں دن میں تین بار گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،شیڈول کے مطابق صبح 6 سے 9 بجے تک گیس ملے گی،دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک گیس دستیاب ہوگی اورشام 6 سے رات 9 بجے تک گیس ملے گی۔
سوئی سدرن کمپنی نے کہاکہ ملک میں گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سامنا ہے ،لائن پیک کے مسائل کے باوجود وزیر اعظم کی ہدایت پر گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بلدیاتی انتخابات، میونسپل کمیٹی پشین حرمزئی میں یو آئی اے نے میدان مار لیا