سیاست میں ہلچل: چودھری شجاعت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کا نواز شریف سے ملاقات کے لئے جلد لندن جانے کا امکان ہے۔ ذرائع ک مطابق ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر سالک حسین نے پنے والد شجاعت حیسن کا سلام اور اہم پیغام نواز شریف کو پہنچایا۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات ک بعد سالک حسین نے صحافیوں سے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی، جو فیصلے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کیے تھے، آج بھی اس پر اسٹینڈ کرتے ہیں، مقصد یہی ہے کہ سب مل کر ملک کیلئے کام کریں، کوئی ذاتی مقصد نہیں۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہمیشہ اپوزیشن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ حکومت کو گرایا جائے اور غیر مستحکم کیا جائے، اصل میں حکومت نہیں ملک غیر مستحکم ہو رہا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے، جسے عوام مینڈیٹ دے وہ آئے اور حکومت بنائے، اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ سپورٹنگ کردار رکھنا چاہیے، ملک اور معیشت کی بات پر اپوزیشن کو حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
چوہدری سالک نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے سیٹ اپ نہیں، لوگوں کی نیتیں تبدیل ہو رہی ہیں، سیٹ اپ تبدیل نہ ہو تو بھی فرق نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی نے حکومت میں جانے سے پہلے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں نہیں لیا تھا، مونس الہٰی جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔