(ویب ڈیسک) شاہدرہ پولیس نے سر عام اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرنے والا دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے بانڈری ایریا میں وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے، ملزمان گاڑیوں میں سوار فیملیز کو بھی اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل، 50 ہزار نقد رقم، 2 موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان 20 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
گرفتار ملزمان میں عامر اور عنصر شامل ہیں، مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔