عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سمیت 5 اہم کیسز ڈی لسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کو عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سمیت 5 اہم کیسز ڈی لسٹ کر دیئے۔ اب سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی لسٹ کئے گئے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی، بنچ کی عدم دستیابی پر الیکشن کمیشن نے کیسز کو ڈ ی لسٹ کیا۔ الیکشن کمیشن نے کل عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر کیس کی سماعت کرنا تھی۔ الیکشن کمیشن نے ممنوع فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت بھی کل مقرر کر رکھی تھی۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس بھی ڈی لسٹ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی سماعت کرنا تھی۔ الیکشن کمیشن عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت کل ہی کرے گا۔