(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کون جیتے گا؟ 32 ٹیموں کے میگا ایونٹ میں آخری چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔
یورپ سے 2، جنوبی امریکا اور شمالی افریقا سے ایک، ایک ٹیم کے درمیان ٹرافی کے لیے جنگ ہوگی، لیونل میسی کی ارجنٹینا، لوکا موڈرچ کی کروشیا، فرانس کے مباپے اور مراکش کے اشرف حکیمی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ’This time for Africa‘ شکیرا کا ٹویٹ
بدھ کو پہلے سیمی فائنل میں 2018ء کی فائنلسٹ ٹیم کروشیا کا مقابلہ دو مرتبہ کی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا، میسی کے پاس جرمنی کے ہاتھوں 2014ء کے فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل جیتنے کا آخری موقع ہوگا جبکہ کروشیا مسلسل دوسری مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کیلئے پُرامید ہے۔
دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو دفاعی چیمپئن فرانس اور پہلی بار ورلڈ کپ کےلاسٹ فور میں جگہ بنانے والا افریقی ملک مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا۔