(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں غیرملکی افراد ٹکٹوں کو بلیک کرنے لگے، ٹکٹس اپنی اصل قیمت سے 10 گنا زائد نرخ پر بیچے جارہے ہیں۔
ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فرانس سے یہاں آئے اور میسی اور رونالڈو والے میچز کی ٹکٹ بلیک میں فروخت کررہے ہیں، اس سے انھوں نے ٹھیک ٹھاک رقم جمع کرلی اور آنے جانے کے اخراجات پورے ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل، فائنل کی جنگ شروع ہونے کو ہے
بہت سے دیگر ممالک سے شائقین کے طور پر آنے والے افراد قطر میں پولیس سے بچ کر ٹکٹ بلیک کرنے میں مصروف ہیں۔