انگلینڈ کی پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، سیریز اپنے نام کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کو ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں ہرا کرسیریز بھی جیت لی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
پاکستان کو فتح کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 328 رنز ہی بناسکی۔
میچ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 4 وکٹوں پر 198 رنز سے کیا۔
سعود شکیل 54 جب کہ فہیم اشرف بھی 3 رنز کے انفرادی اسکور پر کریز پر واپس آئے۔
Hard-fought Test match ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 12, 2022
Congratulations to @englandcricket on winning the series.#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/7Ays6MOagD
پاکستان کی پانچویں وکٹ 210 رنز پر گرگئی، فہیم اشرف 10 رنز بناکر جو روٹ کا شکار بنے۔فہیم اشرف کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد نواز میدان میں اترے، سعود شکیل اور محمد نواز نے چھٹی وکٹ پر 80 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کی اور اس شراکت کی بدولت انگلینڈ کے بولرز پورے میچ میں پہلی بار دباؤ میں نظر آئے۔
290 کے اسکور پر محمد نواز کو مارک ووڈ نے آؤٹ کیا ، انہوں نے 45 رنز کی شنادار اننگز کھیلی۔نواز کے آؤٹ ہونے کے بعد سعود شکیل بھی ایک متنازع کیچ پر آؤٹ ہوگئے، وہ 94 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 310 رنز پر ابرار احمد کی صورت میں گری، انہوں نے 12 رنز بنائے۔ملتان میں فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔