وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے رینٹ پر جہاز لینے کی سمری: محکمہ خزانہ نے اعتراض لگا دیا

Dec 12, 2022 | 14:06:PM

(24 نیوز) محکمہ خزانہ نے وزیراعلی کے لیے رینٹ پر جہاز لینے کی سمری پہ اعتراض لگا دیا۔

محکمہ خزانہ نے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے لیے کرائے پر جہاز لینے کے لیے محکمہ قانون سے رائے مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اس بارے میں پیپرا رولز مانگ لیے ہیں۔محکمہ خزانہ نے ڈائریکٹ رینٹ پر جہاز لینے کیلئے فنڈز جاری نہیں کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ اس بات کا جائزہ لے گا کہ کرائے پر جہاز لینے کیلئے قانون میں گنجائش ہے یا نہیں، پیپرا رولز کا جائزہ لینے کے بعد فنڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں