نوازالدین صدیقی پہلی بار بیٹی کے ہمراہ ویڈیو منظرعام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
بالی ووڈ کے معروف اداکارنواز الدین صدیقی اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے ہمیشہ دور ہی دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، یہاں تک کہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی بہت کم ہی فیملی کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔تاہم پہلی بار اداکار نوازالدین صدیقی کو اپنی بیٹی کے ساتھ اسکرین پر دیکھ کر ان کے مداحوں کو بہت خوشی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پہلی بار نوازالدین صدیقی کی بیٹی کو والد کے ہمراہ پہلی بار منظر عام پر دیکھا گیا۔اداکار نے عالیہ صدیقی سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں، جن میں ایک بیٹی شورہ صدیقی اور بیٹا یانی صدیقی ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نواز الدین صدیقی کو اپنی بیٹی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں شورہ کو ڈینم پہنے ہوئے بہت خوبصورت لگ رہی تھیں جبکہ نوازالدین سیاہ رنگ کا لباس پہنے نظر آئے۔اداکار کے ہمراہ ان کی بیٹی کو پہلی بار منظرِ عام پر دیکھ کر ان کے مداح خوشی اور حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔دراصل، نوازالدین صدیقی کو ایک خصوصی نشریات ’ایجنڈا آج تک 2022ء‘ میں خصوصی مقرر کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
اس تقریب میں اداکار کی بیٹی شورہ صدیقی نے بھی شرکت کی اور اتفاق سے گزشتہ روز ان کی سالگرہ بھی تھی اس لیے اسٹیج پر اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔دوسری جانب، نوازالدین صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک خصوصی پوسٹ بھی شیئرکی ہے
View this post on Instagram