عمران خان پر قاتلانہ حملہ، عدالت کا بڑا حکم آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عمران خان پر حملے کے مرکزی ملزم نوید کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت وزیرآباد میں پیش کر دیا۔ ملزم کو ناجائز اسلحہ کیس میں پیش کیا گیا۔ مجسٹریٹ عدالت نے وزیرآباد ملزم کو آئندہ ب22 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بنی جے آئی ٹی نے تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کی طلبی کے لیے مراسلہ بھی جاری کیا تھا۔
جاری کیے گئے مراسلے کے متن میں کہا گیا کہ فیصل واؤڈا عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں شاملِ تفتیش ہوں۔ مراسلے کے ذریعے فیصل واؤڈا کو ہدایت کی گئی کہ وہ کل ریکارڈ سمیت جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔
مراسلے کے مطابق فیصل واؤڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا، فیصل واؤڈا تمام دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔