ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض دینے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو دی جانے والی رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور موسمیاتی تبدیلیوں پر مدافعت پیدا کرنے پر خرچ ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ منظور شدہ رقم میں 30 لاکھ ڈالر اے ڈی بی کی گرانٹ اور47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض ہے جبکہ منظورشدہ رقم میں جاپان کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک کے ڈیفالٹ کا کوئی چانس نہیں، میکرو اکنامک انڈیکیٹرز کو بہتر بنانا ہو گا، اسحاق ڈار
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس رقم سے آبپاشی نظام کی بحالی اورنکاسی آب کے منصوبے مکمل ہوں گے، رقم سندھ، کے پی اور بلوچستان میں ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔