افغانستان کی طرف سے چمن واقعے پر معذرت کے بعد ٹریفک کھولی گئی، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پاک افغان بارڈر پر چمن کے مقام پر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جانب سے اس واقعے پر معذرت اور معافی کے بعد باب دوستی کو ٹریفک کیلئے کھولا گیا۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کیلئے عام شہریوں پر فائرنگ کی گئی۔ افغانستان کی جانب سے بارڈر سیکیورٹی فورسز کی کمیٹیز بنائی گئی ہیں۔
View this post on Instagram
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات کو لیکر پہلے ہی افغانستان کو خبردار کردیا گیا ہے اور فی الحال ہم ٹی ٹی پی کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کررہے۔