(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پاک افغان بارڈر پر چمن کے مقام پر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جانب سے اس واقعے پر معذرت اور معافی کے بعد باب دوستی کو ٹریفک کیلئے کھولا گیا۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کیلئے عام شہریوں پر فائرنگ کی گئی۔ افغانستان کی جانب سے بارڈر سیکیورٹی فورسز کی کمیٹیز بنائی گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات کو لیکر پہلے ہی افغانستان کو خبردار کردیا گیا ہے اور فی الحال ہم ٹی ٹی پی کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کررہے۔