پی ٹی اے کے ممبر فنانس کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلینج

Dec 12, 2022 | 18:05:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پی ٹی اے کے ممبر فنانس کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلینج
سورس: پی ٹی اے کے ممبر فنانس کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلینج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پی ٹی اے کے ممبر فنانس کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی کا انکشاف،رہنما پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے پی ٹی اے کے ممبر فنانس کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزارکا کہنا ہے کہ محمد نوید کی بطور ممبر فنانس ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی آئین اور پی ٹی اے رولز کی خلاف ورزی ہے، 2013 کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سے اب تک پہلی بار کوئی تعیناتی دوبارہ ہوئی۔

جنوری 2023 میں چیئرمین پی ٹی اے اور ممبر کمپلائنس بھی ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔قوی امکان ہے کہ ممبر کمپلائینس اور چیئرمین پی ٹی اے ری اپائنٹمنٹ کیلئے کوشش کرینگے۔محمد نوید کو ممبر فنانس پی ٹی اے کی زمہ داریاں سنبھالنے سے روکا جائے۔