معاشی مشکلات ضرور ہیں لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار

Dec 12, 2022 | 18:09:PM
عمران نیازی,ریکارڈ ، معیشت , اسحاق ڈار,اسلام آباد,وزیرخزانہ
کیپشن: وزیرخزانہ اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لئے،پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات ضرور ہیں لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا,عمران نیازی نے پاکستانیوں کو بطور کرپٹ قوم ثابت کرنے کی کوشش کی،پی ٹی آئی دور میں روپے کی قدر کم ہوئی,ایک مہم کے طور پر پیش کیا جارہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا,عمران خان کی حکومت نے ملکی تاریخ میں بدانتظامی کا نیا ریکارڈ قائم کیا.