(24نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لئے،پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات ضرور ہیں لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا,عمران نیازی نے پاکستانیوں کو بطور کرپٹ قوم ثابت کرنے کی کوشش کی،پی ٹی آئی دور میں روپے کی قدر کم ہوئی,ایک مہم کے طور پر پیش کیا جارہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا,عمران خان کی حکومت نے ملکی تاریخ میں بدانتظامی کا نیا ریکارڈ قائم کیا.