(24 نیوز)ایک ہی دن میں سونے کی اونچی اڑان ، ڈالر کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے اور چاندی کے ہر روز نئے ریکارڈ بننے لگے ،ڈالر کی شدید قلت نے سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ،کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ایک تولہ سونا 2350 روپے مزید مہنگا ہوگیا ،ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک تولہ سونا 1 لاکھ 69 ہزار 650 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا،10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2016 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔
تاریخ میں پہلی بار 10 گرام سونا 1 لاکھ 45 ہزار 448 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد چاندی بھی کسی سے پیچھے نہ رہی اور80 روپے اضافے کے بعد 1970 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر سستا ہوکر 1794 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات سے قبل الیکشن رولز میں بڑی تبدیلی کردی گئی