اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا انکشاف

Dec 12, 2022 | 18:23:PM

(24نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا انکشاف، قانونی اور غیر قانونی رہائشی سکیموں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ 

وزارت داخلہ کا تحریری جواب میں کہنا تھا کہ اسلام آباد میں منظور کردہ ہاوسنگ سکیموں کی تعداد 47 ہے ، غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی تعداد 109 ہے ،زون فور میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاوسنگ سکیمیں ہیں، وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ زون ٹو میں پانچ اور زون فائیو میں 27 غیر قانونی ہاوسنگ سکیمیں ہیں ،اسلام آباد کے زون فائیو میں قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تعداد 23 ہے ،زون ٹو میں 12 جبکہ زون فائیو میں 23 قانونی ہاوسنگ سکیمز ہیں،غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے آغاز کی تاریخ اور اسپانسرز کے نام دستیاب نہیں۔

مزیدخبریں