ریکوڈک معاملہ ؛ حکومت اور اتحادیوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

Dec 12, 2022 | 18:38:PM

(24 نیوز)ریکوڈک کے معاملہ پر حکومت اور اتحادیوں کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ریکوڈک سے متعلق قانون سازی میں حکومت اور اتحادیوں کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں حکومتی وزرا چار گھنٹوں تک اختر مینگل کو مناتے رہے، تاہم کوئی کامیابی نہ مل سکی ،جس پر حکومت کی جانب سے آج کے اجلاس میں ترامیم پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، حکومتی اتحادیوں نے قومی اسمبلی اجلاس میں ریکوڈک بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مزیدخبریں