امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کیساتھ نیا حلف نامہ لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کیساتھ نیا حلف نامہ لازمی قرار دیدیا ۔
امیدواروں کو حلف نامہ میں زیر کفالت افراد کے مکمل کوائف دینا ہونگے،اس کے علاوہ زیر کفالت افراد کے نام اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی ،بطور رکن اسمبلی ماضی میں کیا کارکردگی دکھائی بیان حلفی میں تفصیلات مانگ لی گئیں ۔
بیان حلفی میں دہری شہریت کا حامل نہ ہونے کی شق بھی شامل ہے، حلف نامے میں سیاسی جماعت کو کتنا فنڈ دیا اور کتنا لیا تمام تفصیلات بھی بتانا ہونگی،حلف نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک معاہدہ ، وفاقی حکومت کے اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے