اپوزیشن کی ترامیم مسترد، خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد، خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پاس کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے قانونی ترمیم بل پاس کر لیا،بل صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے پیش کیا، ترمیمی بل صوبائی وزرا کے تنخواہوں اور مراعات کے بل کا حصہ ہیں۔
بل کے مندرجہ جات کے مطابق یکم نومبر 2008 سے لیکر اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی، گزشتہ 14سال کے دوران ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والوں سے بھی پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی،بل میں کہاگیاہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو کرایے پر ذاتی مقاصد کےلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا،ذاتی مقاصد کے استعمال کےلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے اجازت لینی ہوگی۔
بل کے متن کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر اب وزیراعلیٰ کے علاوہ وزیر، مشیر ، معاون خصوصی یا سرکاری اہلکار بھی استعمال کرسکتا ہے، ہیلی کاپٹر کے استعمال کےلئے وزراکی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل میں ترامیم کی گئی۔
اپوزیشن پارٹیوں نے بل کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک معاہدہ ، وفاقی حکومت کے اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے