لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنما شہید

Dec 12, 2022 | 19:57:PM

(ویب ڈیسک) لورالائی میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر  پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنما کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سردار اشرف کاکڑ اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ ملزموں نے پیغام بھجوا کر انہیں گھر سے باہر بلایا، جیسے ہی وہ گھر سے نکلے تو ملزموں نے فائرنگ کر دی،سرادر اشرف کو زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

مقتول کو ایک گولی سر، دو گولیاں پیٹ میں لگیں، سردار اشرف کاکڑ مرمہ خیل قوم کے سردار تھے۔

مزیدخبریں