اورناچل پردیش، چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں 30 بھارتی فوجی زخمی 

Dec 12, 2022 | 21:13:PM

(24 نیوز)بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں ایل اے سی پر چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں 30 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروناچل پردیش میں ایل اے سے پر بھارت اور چین کے فوجیوں میں جھڑپ ہو ئی، جھڑپ میں 30 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے، لڑائی میں متعدد چینی فوجی بھی زخمی ہوئے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق جھڑپ توانگ سیکٹر میں یانگ ژی کے علاقے میں ہوئی ،بھارت اور چین کے درمیان لڑائی کا واقعہ 9 دسمبر کو پیش آیا۔
یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان 2020 میں بھی گلوان کے علاقے میں شدیدلڑائی ہوئی تھی ،گلوان میں چینی فوج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنما شہید

مزیدخبریں