(24نیوز) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر وسابق رکن قومی اسمبلی چودھری سعید اقبال انتقال کرگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف ایٹ فور میں واقع مشعال گیسٹ ہاؤس سے چودھری سعید اقبال کی لاش برآمد ہوئی، لاش پمز ہسپتال کی مارچری منتقل کردی گئی، تھانہ مارگلہ پولیس موقع پر پہنچ گئی واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ،چودھری سعید اقبال پیپلزپارٹی کےڈویژنل صدر فیصل آبادتھے۔
پولیس کے مطابق چودھری سعید اقبال کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی،لواحقین نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا۔
چودھری سعید اقبال کی نماز جنازہ کل ساڑھے 11 بجے آبائی گاؤں 271 ج ب خونی سرہالہ میں ادا کی جائے گی۔