وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے روڈز کو مستقل ڈسٹ فری کرنے کا پلان طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے روڈز کو مستقل ڈسٹ فری کرنے کا پلان طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر لاہور کو ڈسٹ فری کرنے کے پراجیکٹ کا تیسراروز ،وزیراعلیٰ پنجاب رات کے پچھلے پہر داتا دربار سرکلر روڈ پر جاری واشنگ کے عمل کا جائزہ لینے پہنچ گئے،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے روڈز کو مستقل ڈسٹ فری کرنے کا پلان طلب کرلیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سڑکوں کے ساتھ فٹ پاتھ کو بھی ڈسٹ فری کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلی پنجاب نےمکینکل سوئپر سے صفائی اور واشنگ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا ،محسن نقوی نے مکینیکل واشرز اور ٹریکٹرکے ذریعے واشنگ کا جائزہ لیا اورموقع پر ہدایات جاری کیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سڑکوں کوڈسٹ فری کرنے کیلئے واشنگ کے عمل کو تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ رش کے اوقات میں سڑکوں کی واشنگ ٹریفک میں تعطل پیدا کرنے کا باعث ہوسکتی ہے۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر صاحب دین نے ڈسٹ فری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی،صوبائی وزراء عامر میر،منصور قادر،اظفرناصر، سیکریٹری ہاوسنگ،سی سی پی او، سی ٹی او،کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ڈی جی پی ایچ اے،ڈی جی واسا ڈی جی پی اراور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات آٹھ دس روز آگے جاتے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، آصف زرداری