کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ، درجہ حرارت کتنا رہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عائمہ خان) شہر قائد میں موسم سرما آہستہ آہستہ عرو ج پر جا رہا ہے، صبح سویرے اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت زور پکڑنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی درجہ حرارت مزید گرگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم پارہ 15.1 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ اتوار کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ک ہشہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے کم سے کم درجہ حرارت 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا دن میں درجہ حرارت معمول سےکم ہوگا،ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث شہر میں دھند کا راج ہے جبکہ حد نگاہ 2.5کلو میٹر ریکارڈ ہواہے ،دوپہر کے وقت مطلع صاف اورتیزدھوپ نکلنے کا امکان ہے،اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا ہے، جس سے ہوا میں آلودہ زراعت کی تعداد 180 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ 100 سے 200پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔