(24 نیوز)اسرائیل نے غزہ میں زمینی آپریشن میں 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، اسرائیلی فورسز نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 4 افسران سمیت 7 فوجی مارے گئے ہیں جس کے بعد زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 104 ہوگئی،زخمی فوجیوں میں سے 133 کی حالت تشویشناک ہے۔
ضرور پڑھیں:اسرائیل کےچوبیس گھنٹےمیں 250مقامات پرحملے،300 سے زائدفلسطینی شہید،شہداء کی تعداد18ہزارہوگئی
فلسطینی مزاحمت کاروں سے مقابلے میں اسرائیلی فوج کی 44 گاڑیاں تباہ اور 40 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں القسام کے جنگجوؤں کو اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں اسرائیلی ٹینکوں کو انتہائی قریب سے راکٹ کا نشانہ بنا گیا، حملے کے بعد اسرائیلی ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں،7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں 10 خواتین صحافیوں سمیت 86 میڈیا ورکر شہید ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے حملوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔