دھوکا دہی کیس: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی عبوری ضمانت منظور

Dec 12, 2023 | 11:14:AM
دھوکا دہی کیس: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی عبوری ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کی دھوکا دہی کیس میں عبوری ضمانت منظور ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق عدالت نے اداکارہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 30 ہزار روپے کے عوض ان کی 26 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

کولکتہ کی عدالت نے اداکارہ کو پولیس کو اطلاع دیےبغیر ملک سے باہر جانے کی بھی اجازت دےدی، زرین خان ممبئی سے عدالت پہنچی تھیں اور اب عدالت نے انہیں ہر سماعت پر پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

اس سے قبل ستمبر میں اسی کیس میں کولکتہ کی عدالت نے اداکارہ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان ،طلبا کی موجیں لگ گئیں

یہ کیس 2018 کا ہے جب اداکارہ نے مبینہ طور پردرگا پوجا کی تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے تقریباً 12 لاکھ روپے کی رقم ایڈوانس لی تھی تاہم وہ واپس نہیں آئی جس کے بعد منتظمین نے اس کے اور اس کے منیجر کے خلاف نارکل ڈنگہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ 

 ستمبر میں عدالت نے اس کیس کے سلسلے میں زرین خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔