مفید مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی

Dec 12, 2023 | 12:51:PM

(24نیوز) محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی لگا دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب  سید محسن نقوی کی زیر صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کیلئے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  سید محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کئے جائیں گے۔

 اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو اسٹاک پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے 4 روز میں حتمی پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سعودی عرب، کویت، امارات میں لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے اس کے علاوہ پنجاب  حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا،ڈالر مزید سستا،روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا

مزیدخبریں