(وقاص عظیم)وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ،وزیر تجارت نے چینی سرمایہ کاروں کو گوادر پیٹرو کیمیکل انڈسٹریل پارک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ،پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری کونسل قائم کی ہے۔
پنجاب کے وزیر لائیو اسٹاک ابراہیم مراد نے زراعت و لائیو اسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی پیش کش کی،وزیر تجارت نے بیجنگ میں پاکستان کے اعزازی قونصلر وانگ ژی ہائے سے ملاقات کی ،،گوہر اعجاز نے ڈائنامک پاور کمپنی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
ضرور پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر مزید سستا
نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کو بڑھائیں گی ،دو طرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے معاشی ترقی کی رفتار بڑھائی جا سکتی ہے،پاکستان اور چین کے مابین تاریخ اقتصادی تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان معاشی ہم آہنگی پائی جاتی ہے،چین اور پاکستان ملکر تجارتی ، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو مضبوط کر سکتے ہیں۔