پی ٹی آئی کیساتھ عوام ، بلے کا نشان چھیننے کی کوشش کی تو زیادتی ہو گی ، بیرسٹر گوہر علی خان

Dec 12, 2023 | 13:32:PM

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے نئے منتخب ہونے والے چیئر مین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ 70 فیصد عوام ہے ، اگر بلے کا نشان چھیننے کی کوش کی تو یہ عوام کیساتھ زیادتی ہو گی ۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے سے پی ٹی آئی کو زیر عتاب لایا جارہا ہے،اس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ 70 فیصلہ عوام ہے،اگر بلے کو چھیننے کی کوشش کی تو یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ جلد ہی بلے کا سرٹیفیکیٹ الاٹ کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،اکبر ایس بابر سمیت 14 درخواست گزار بھی کمیشن میں پیش ہوگئے،دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر علی ظفر سے پوچھا کہ کیا آپ کو نوٹس کی کاپی مل گئی؟جس پربیرسٹر علی ظفر نےکہا کہ جی نوٹس کی کاپی مل گئی،اکبر ایس بابر نےکہا پچھلی سماعت پرمیرے وکیل نے دلائل دیئے تھے،پی ٹی آئی نے جو الیکشن کے حوالے سے کاغذات دیئے وہ ہمیں دیے جائیں،جب ہمیں پی ٹی آئی کا جواب مل جائے گا تو ہم اچھے دلائل دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پاکستان میں الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن قائم

  بیرسٹر علی ظفر نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر 20 روز کے اندر الیکشن کروائے،نہیں چاہتےکہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے دور رکھا جائے،الیکشن قریب آرہا ہے چاہتے ہیں اس کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے،چیف الیکشن کمشنر نےکہا آپ نےبھی پانچ سال الیکشن نہیں کروائے جو ہماری نظر میں درست نہیں،بیرسٹر علی ظفر بولےہم نے آپ کےحکم کےمطابق انتخابات کروائے،پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہےکہ سماعت چلتی رہے گی لیکن الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرسکتا، بعدازاں الیکشن کمیشن نے درخواستوں کی سماعت  ملتوی کردی۔

مزیدخبریں