حنا بیات نے اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم کو "بکواس" قرار دے دیا

Dec 12, 2023 | 13:53:PM

(ویب ڈیسک)فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی دنیا بھرمیں مذمت کی جارہی ہے،مسلم ممالک میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی جاری ہے,ایسے میں پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینیئر اداکارہ حنا بیات کے ایک متنازع بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حنا بیات کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم ممالک کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل کلپ اداکارہ کے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کا ہے جس میں انہوں نے شوبز سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی تھی۔حنا بیات نے اسرائیلی مصنوعات کے جاری بائیکاٹ سے متعلق کہا کہ ایک عجیب بکواس سی جنگ چل رہی ہے، جس میں ہمارے اپنے بھی کوئی جاننے والے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ"میکڈولنڈز نہ کھائیں، سٹاربکس نہ پیئیں، پیپسی نہ پیئیں, لیکن فیس بُک، انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا ایپلیکیشن استعمال کریں گے۔حنا بیات نے دوٹوک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان جاہلوں سے میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کسی بھی چیز کو اپنے لیے کسی ٹول کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، اپنی بہتری کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مخصوص حالات میں اجازت دی ہے کہ وہ حلال کو حرام کرسکتے ہیں, اگر قحط آجائے تو آپ کچھ بھی کھا سکتے ہیں۔حنا بیات کے اس وائرل کلپ کے بعد سے ان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہیں؟ سوشل میڈیا آپ کی آواز اٹھانے کا ایک ذریعہ ہے۔ لیکن میکڈونلڈز اور اسٹار بکس پیٹ کی چربی بڑھانے کے علاوہ کوئی مقصد پیش نہیں کرتے ہیں۔

ایک صارف حنا بیات پر خاصا برس پڑے، انہوں نے حنا بیات کے ایک ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا,ایک صارف نے لکھا کہ انہیں خود سمجھ نہیں آرہی ہے کہ وہ کیا کہنا چارہی ہیں۔ایک اور صارف بھی اداکارہ کی اس گفتگو سے خاصا ناخوش نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم منیر کی بچی کیساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حنا خواجہ بیات پاکستانی کی نامور میزبان ہیں، انہوں نے اداکاری کی دنیا میں بھی خود کو منوایا ہے, ان کے مشہور ڈراموں میں "عشق جلیبی"،"زندگی گلزار ہے" اور "ایک جھوٹی لَو"سٹوری سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں