NA35 کوہاٹ کی حلقہ بندی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

نئی حلقہ بندیوں سے انتخابات میں تاخیر سکتی ہے،جس پر کچھ لوگ بہت خوش ہوںگے ،چیف جسٹس 

Dec 12, 2023 | 14:02:PM

(روزینہ علی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 کوہاٹ کی حلقہ بندی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے دوران سیکشن 20 کی خلاف ورزی کی ہے ، بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے کچھ حلقے بڑے اور کچھ حلقے چھوٹے بنائے ہیں ،نئی حلقہ بندیوں میں کچھ حلقے 6لاکھ اور کچھ 13لاکھ آبادی پر مشتمل ہیں ،جو خلاف قانون ہیں، ہمارے حلقے میں ایک ووٹر کے ووٹ کی قیمت، چترال اور  مہمند وغیرہ سے آدھی بھی نہیں۔ 

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے کہ پورے ملک میں حلقہ بندیاں قانون کے خلاف ہوئی ہیں؟ درخواستگزار وکیل نے جواب دیا کہ الیکسن کمیشن نے صرف ہمارے نہیں بلکہ پورے ملک کی حلقہ بندیوں میں سیکشن 20 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے،  چیف جسٹس نے کہابادی النظر میں درخواست گزار کا موقف قانونی طور پر مضبوط ہے، مگر الیکشن کمیشن کا موقف زمینی حقائق کے مطابق ہے، اگر ہم سیکشن 20 کے تحت چلیں اور تمام حلقوں کی آبادی کو برابر کریں، تو پورے ملک میں نئی حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی، نئی حلقہ بندیوں سے انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے جس پر کچھ لوگ بہت خوش ہونگے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 4 جنوری تک توسیع

مزیدخبریں