فخر زمان آئندہ پی ایس ایل کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے ؟اہم اعلان آ گیا

Dec 12, 2023 | 15:34:PM

(ویب ڈیسک)اپنے لمبے لمبے چھکوں کی وجہ سے فخر پاکستان کہلائے جانے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں ابتدا ہی سے لاہور قلندر کا حصہ رہے ہیں کیونکہ فخر زمان کو  لاہور قلندر کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں تلاش کیا گیا تھا ،اب چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ     وہ لاہور قلندر کا ساتھ چھوڑ کر کسی اور ٹیم میں جانے والے ہیں ، لیکن لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 میں فخر زمان لاہور قلندرز کا ہی حصہ ہوں گے۔

 نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا کا کہناتھا کہ فخر زمان لاہور قلندرز سے فخر پاکستان بنے  اور یہ اب کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ قلندرز فیملی کا حصہ نہ ہوں ، وہ پی ایس ایل لاہور قلندرز کی جانب سے ہی کھیلیں گے ،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے پرجوش ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے سارا سال کام کرتے ہیں اور اب پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔

سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھے آپشنز ہیں ، مضبوط ٹیم بنے گی ، 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز ا س مرتبہ بھی ٹف ٹائم دے گی،بڑے نام تو پہلے بھی پی ایس ایل میں نہیں تھے ، جو بھی بڑے نام آئے وہ کیرئیر کے اختتام پر تھے ، جن میں اے بی ڈویلئیرز ، برینڈن میکلم اور کرس گیل جیسے کھلاڑی شامل تھے، ہمارے اپنے بڑے نام ہیں اور ان کی وجہ سے پی ایس ایل بڑی ہے۔

سی ای او لاہور قلندرز کے مطابق شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، فخر زمان ، محمد رضوان اور بابر اعظم دنیا کے بڑے نام ہیں جو پی ایس ایل میں ایکشن میں ہوتے ہیں ، پی ایس ایل کو فینز کے درمیان میں ہونا چاہیے ، جو سب سے اہم ہے  اور ہم پی ایس ایل کا پاکستان میں ہی ہونا اہم سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 23 فوجی جوان شہید،27 دہشتگرد ہلاک

مزیدخبریں